أحب اللغة العربية

عمر: هل تعرفان من يدرس في هذه الحصة؟

عمر: کیا تم دونوں جانتے ہو کہ اس پریڈ (حصہ تعلیم) میں کون پڑھاتا ہے؟


عامر وحامد: نعم، مدرس اللغة العربية.

عامر اور حامد: ہاں، عربی زبان کے استاد.


عمر: هل أنتما تحبان مادة اللغة العربية؟

عمر: کیا تم دونوں کو عربی زبان (کا موضوع) پسند ہے؟


عامر وحامد: نعم، نحبها كثيراً، فهي لغة القرآن والحديث.

عامر اور حامد: ہاں، ہمیں وہ بہت پسند ہے، اس لیے کہ وہ قرآن وحدیث کی زبان ہے.


عمر: أنا أيضاً أحبها كثيراً.

عمر: مجھے بھی وہ بہت پسند ہے.


هل اللغة العربية صعبة؟

کیا عربی زبان مشکل ہے؟


عامر وحامد: لا، يا أخي! اللغة العربية سهلة جداً.

عامر اور حامد: نہیں، میرے بھائی! عربی زبان بہت آسان ہے.

عمر: أنتما طالبان قديمان، وأنا طالب جديد.

عمر: تم دونوں پرانے طالب علم ہو اور میں ایک نیا طالب علم ہوں.


عامر وحامد: لا تحزن، يا أخي! أستاذ اللغة العربية يساعدنا كثيراً، ونحن معك في المساعدة دائماً.

عامر اور حامد: غمگین مت ہو، میرے بھائی! عربی زبان کے استاد ہماری بہت مدد کرتے ہیں اور ہم بھی ہمیشہ تمہاری مدد کریں گے.


عمر: شكراً، يا أصدقائي!

عمر: شکریہ، دوستو!


حامد: اسكتوا، يا زملائي! المدرس يجيء، يجب أن نحترم الكبار، ونعطف على الصغار.

حامد: ساتھیو! چپ ہو جاؤ، استاد آ رہے ہیں، ہمیں بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر شفقت کرنی چاہیے.


أحب اللغة العربية 


الغذاء المفيد 



تعليقات