كلمات وتعبيرات عربية مع ترجمتها الأردية (الدرس:13)


أنت ستذهب غداً، ولا تنس أبداً أن لك صديقاً هنا. 
کل تم چلے جاؤ گے، (لیکن) کبھی مت بھولنا کہ تمہارا یہاں ایک دوست ہے.

سمعت نبأ وفاة صديقي.
میں نے اپنے دوست کی وفات کی خبر سنی.

سمعت نبأ وفاة صديق لي.
میں نے اپنے ایک دوست کی وفات کی خبر سنی.

جعلت منك صديقاً مقرباً لي. 
میں نے تمہیں اپنا ایک قریبی دوست بنا لیا.

تفرق عني صديقي بعد الحصول على شهادة البكالوريوس من الجامعة. 
یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد میرا دوست مجھ سے جدا ہو گیا.

قد أصبحت بطاقة الائتمان رائجة جداً. 
کریڈٹ کارڈ بہت عام ہو گیا ہے.

هذا النظام متبع في معظم الجامعات. 
یہ نظام اکثر یونیورسٹیوں میں رائج ہے.

أقضي معظم أوقاتي في الشؤون الدراسية. 
میں اپنے اکثر اوقات پڑھنے لکھنے کی چیزوں میں گزارتا ہوں.

معظم ما تريد معرفته عن زيد، تجده في هذا الكتاب.
زید سے متعلق جو (چیزیں) آپ جاننا چاہتے ہیں، ان میں سے اکثر (چیزیں) آپ کو اس کتاب میں مل جائیں گیں.

هي ترتدي ثياباً تكشف معظم جسدها.
وہ ایسے کپڑے پہنتی ہے جن سے اس کے جسم کا اکثر (حصہ) دکھائی دیتا ہے.


هذه الجامعة متميزة بالتسهيلات العصرية. 
اس یونیورسٹی میں ماڈرن سہولیات موجود ہیں.

نلت القبول في الجامعة الملية الإسلامية ولله الحمد. 
وفِّقتُ بالقبول في الجامعة الملية الإسلامية والحمد لله.
الحمد للہ مجھے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ مل گیا.

عندي عمل في الجامعة. 
مجھے یونیورسٹی میں ایک کام ہے.

ساقني القدر إلى الجامعة الملية الإسلامية.
تقدیر مجھے جامعہ ملیہ اسلامیہ کھینچ لائی.

تلقيت رسالة من قبل الجامعة. 
مجھے یونیورسٹی کی طرف سے ایک خط ملا.

صحیح ما سمعت؟
هل ما سمعته صحيح؟ 
کیا میں نے جو سنا، وہ صحیح ہے؟ 
کیا میں نے صحیح سنا ہے؟

سمعت عديداً من الشكاوى ضدك بخصوص عدم اهتمامك بالدراسة. 
میں نے پڑھائی میں تمہاری بے توجہی کے سلسلے میں تمہارے خلاف کئی شکایتیں سنیں.

سمعت كل الشكاوى على استحياء وندامة. 
میں نے شرمندگی اور ندامت کے ساتھ ساری شکایتیں سنیں.

فاز في مباراة كرة القدم فريق الجامعة بهدفين. 
فٹ بال میچ میں یونیورسٹی کی ٹیم دو گول سے جیت گئی.





تعليقات

المشاركات الشائعة من هذه المدونة

حیاتِ متنبی اور اُس کی شاعری

مساهمة توفيق الحكيم في تطوير المسرحية

أبيات بشار بن برد في الشورى والجد والمعاشرة