كلمات وتعبيرات عربية مع ترجمتها الأردية (الدرس:15)
بأي شيء تجفف شعرك؟
تم اپنے بال کس چیز سے سکھاتے ہو؟
طالما أنني موجود فلن تتأذى شعرة منك.
جب تک میں موجود ہوں آپ کے ایک بال کو تکلیف نہیں پہنچے گی.
جب تک میں موجود ہوں کوئی آپ کا بال بیکا نہیں کر سکتا.
اشتد حزنه.
كثر حزنه.
وہ بہت غمگین ہو گیا.
خف حزنه.
اس کا غم ہلکا ہو گیا.
اشتد خوفي.
میں بہت خوف زدہ ہو گیا.
بماذا شعرت؟
آپ نے کیا محسوس کیا؟
آپ نے کیسا محسوس کیا؟
شعرت بألم شديد.
مجھے سخت تکلیف محسوس ہوئی.
شعرت كأنه يزور في نفسه كلاماً يريد أن يفضي به إلي.
مجھے ایسا محسوس ہوا گویا کہ وہ اپنے دل میں کوئی بات بنا رہا ہے جو مجھے بتانا چاہتا ہے.
ما قلتُه يعني...
جو میں نے کہا اس کا مطلب یہ ہے...
ماذا يعني؟
کیا مطلب ہے؟
يتعلم زيد اللغة العربية منذ نعومة أظفاره و يتقنها إلى حد ما.
زید بچپن سے عربی زبان سیکھ رہا ہے اور کسی حد تک اس میں ماہر ہے.
بدأ زيد يقرض الشعر منذ نعومة أظفاره.
زید بچپن سے شعر کہنے لگا.
أنا أحتاج إلى التدريب على المحادثة العربية.
مجھے عربی کنورسیشن کی مشق کی ضرورت ہے.
يشتغل زيد في الإمارات العربية المتحدة.
زید متحدہ عرب امارات میں کام کرتا ہے.
من الجدير بالذكر أن...
ما يجدر بالذكر أن...
مما يجدر بالذكر أن...
مما يجدر و يليق بالذكر أن...
قابل ذکر بات یہ ہے کہ...
يتحدث زيد باللغة العربية.
زید عربی (زبان) میں بات کرتا ہے.
يشتغل والدي في وظيفة مدير العلاقات العامة.
میرے والد پبلک ریلیشن آفیسر کی نوکری کرتے ہیں.
يشتغل مصمماً للأزياء.
وہ فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کرتا ہے.
وہ فیشن ڈیزائنر ہے.
إذا كان العقرب الصغير على الواحد والعقرب الكبير على الستة فهذا يعني الساعةَ الواحدة والنصف.
جب چھوٹی سوئی ایک پر اور بڑی سوئی چھ پر ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ڈیرھ بجا ہے.
هذا يعني أن الساعة الآن هي الثانية عشرة تماماً.
اس کا مطلب ہے کہ ابھی ٹھیک بارہ بجا ہے.
تعليقات
إرسال تعليق
Please do not enter any spam links in the comment box.