Can in Urdu

"Can" کا استعمال زمانہ حال میں Ability (صلاحیت و اہلیت) بتانے یا پوچھنے کے لیے ہوتا ہے. جیسے ⬇
I can cook.
I can't cook.
Can you cook?

لیکن اگر زمانہ ماضی یا مستقبل میں Ability بتانا ہو تو؟

زمانہ ماضی یا مستقبل میں Ability بتانے کے لیے "Able to" کا استعمال ہوگا. جیسے ⬇
I was able to cook yesterday.
I wasn't able to cook yesterday.
Was I able to cook yesterday?

I'll be able to cook tomorrow.
I won't be able to cook tomorrow.
Will I be able to cook tomorrow?

Ability بتانے یا پوچھنے کے علاوہ "Can" کا استعمال تین اور چیزوں کے لیے ہوتا ہے:
(1) Simple request (سادہ درخواست) کے لیے، جیسے ⬇
Can I have some more water please? 

(2) Permission (اجازت) لینے یا دینے کے لیے، جیسے ⬇
Can I open a window?
You can open a window, that's no problem.

(3) Prohibition (ممانعت) کے لیے، جیسے ⬇

You can't use my computer.


تھوڑا سا ایکسٹرا سبق:
آپ ایک ہوٹل میں گئے جہاں سگریٹ نوشی ممنوع تھی، ایک حضرت آکر سگریٹ نوشی کرنے لگے، آپ ان کو کیسے منع کریں گے، بالفاظ دیگر "No smoking" کے بارے میں سامنے والے کو کیسے بتائیں گے. ⬇
Excuse me, you are not allowed to smoke here.

تعليقات

المشاركات الشائعة من هذه المدونة

حیاتِ متنبی اور اُس کی شاعری

مساهمة توفيق الحكيم في تطوير المسرحية

أبيات بشار بن برد في الشورى والجد والمعاشرة